بیانات

مدھیہ پردیش: خانہ بدوش خاتون کی سرعام برہنہ کر کے پٹائی

بھوپال13اگست(کے ایم ایس) بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جھابوا میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے ایک خانہ بدوش خاتوں کو برہنہ کر کے اسے لاٹھیوں سے ماراپیٹا۔
واقعہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچھ لوگ خاتون کو برہنہ کر کے اور لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹتے او ر اسے جبراً موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔کانگریس پارٹی نے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان اجے سنگھ یادر نے کہ اکہ ایک خاتون کو برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ مدھیہ پردیش میں امن و امان کی صورت حال بیان کرنے کیلئے کافی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ایک طرف کہتے ہیں کہ میں بچیوں کا ماما اور بہنوںکا بھائی ہوں جبکہ دوسری طرف رکشا بندھن کے روزایک بہن کو اس طرح کے بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔مدھیہ پریش میں لاقانونیت ہے اور جنگل راج جیسے حالات ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button