بیانات

پریس کلب آف انڈیا کی صحافی صبا نقوی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی مذمت

نئی دہلی11 جون (کے ایم ایس) پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) نے دہلی پولیس طرف سے صحافی صبا نقوی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پریس کلب آف انڈیا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ سینئر صحافی اور کالم نگار صبا نقوی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ کلب نے صبا نقوی کے خلاف ایف آئی آر کو فوری واپس لینے اور ان کے خلاف تمام کارروائی اور تحقیقات روکنے کا مطالبہ کیا۔پولیس نے صبانقوی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماو¿ں نوپور شرما اور نوین جندال کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز بیانات کے خلاف مسلمانوں کو مظاہروں پر اکسایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button