بیانات

نیشنل کانفرنس کی جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں پر بی جے پی پرتنقید

Screenshot from 2024-07-29 13-39-32

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے عوام دشمن اورنوجوان مخالف پالیسیوں پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے لوگوں پر ٹیکس عائد کئے ہیں۔
جموں میںپارٹی رہنما انکش ابرول نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بے روزگاری کے بحران میں دھکیلنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سمیت عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں ناکامی پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی پراجیکٹ ایک بڑا سکینڈل ہے جس کے لئے بھاری فنڈز مختص کرنے کے باوجود زمین پر کچھ نظر نہیں آتا۔ایک اورپارٹی رہنماڈاکٹر وکاس شرما نے بے روزگار نوجوانوں کی حالت زار کو اجاگرکرتے ہوئے انہیں روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نوکری کے حصول یا اپنا کاروبار قائم کرنے تک بیروزگار نوجوانوں کے لیے مالی امداد/وظیفے کا مطالبہ کیا ۔ این سی رہنمائوںنے گزشتہ پانچ سال سے بجلی کی باقاعدہ فراہمی کے بغیر بجلی کے بلوں میں اضافے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس سے پینے کے پانی کی قلت اور پانی کی فراہمی میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button