مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے بیف کے شبے پرمسلمانوں کی دکانیں بند کرادیں

hindu

بھوپال27 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بیف کے شبے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کے کاروبار اور دکانوں کو بند کرادیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں میں توڑپھوڑ بھی کی اور اشتعال انگیز نعرے لگائے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس نے بیف کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا گیاہے۔ہندو انتہا پسندوں نے ایک آٹو رکشہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button