مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں ہائی وے پر امرناتھ یاتریوں کی بسوں کے درمیان تصادم ،18یاتری زخمی
جموں: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے جموں میں سرینگر جموں ہائی وے پر ہندو امرناتھ یاتریوں کو لے جانے والی وبسوں کے درمیان تصادم میں 18 یاتری زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح ضلع رام بن میں سرینگرجموں وکشمیر ہائی وے پر چندرکوٹ، لنگر پوائنٹ کے قریب پیش آیا۔قابض حکام کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریبا 7:21 بجے اس وقت پیش آیا جب ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے یاتری کی دوسری بس سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے نتیجے میں 18یاتری زخمی ہو گئے ۔حادثے میں دونوں بسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ڈرائیور سمیت سبھی زخمیوں کو فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کردیا گیاہے۔ چندرکوٹ پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





