مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ایس آئی اے کے فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکے ہمراہ سرینگر اور بارہمولہ اضلاع میں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پرچھاپے مارے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے زیر انتظام فلاح عام ٹرسٹ پورے مقبوضہ علاقے میں سینکڑوں فلاحی سکول چلا رہا ہے۔ ایس آئی اے کے اہلکارباقاعدگی سے جماعت اسلامی ، فلاح عام ٹرسٹ اوردیگر فلاحی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو ان فلاحی اداروں سے فوائد حاصل کرنے سے محروم رکھ سکیں۔ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے سینٹری ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سوپور اور نوگام کے علاقوںمیں فلاح عام ٹرسٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button