مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ کی طرف سے جموں کی سیاسی جماعتوںکا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز

جموں 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں کے لوگوں کے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے کے لیے جموں خطے کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی تجویز پیش کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر پینتھرز پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ سے ملاقات کے بعد 19 دسمبر کو جموں خطے کی تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔فاروق عبداللہ اور بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی اور اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد کے لئے تحریک پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے این سی، پی ڈی پی اور پینتھرس پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلانے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔ فاروق عبداللہ نے اجلاس میں سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button