پاکستان

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزور نہ سمجھا جائے

کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے: جنرل ندیم رضا

اسلام آباد29ستمبر (کے ایم ایس)
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہاہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اورکسی ملک کو خطے کی غیر مستحکم صورتحال سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔
جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی گریجویشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کیاپنے ناقابل تنسیخ حق حق خودارادیت کے حصول میں انکی جدوجہدآزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج روایتی اور غیر روایتی ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے آئیڈیل پر قائم ہے۔ پاکستانی قوم اور ہماری مسلح افواج نے علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہم بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں اور کسی بھی ملک کو غیر مستحکم علاقائی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز میں یہ یاد رکھیں کہ آپ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کی ایک بھاری ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھانے جا رہے ہیں۔ لہذا، امن اور جنگ دونوں صورتوں میں یہ آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ آپ مستقبل کے پیشہ ورانہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے کے لیئے آپ کو ہمارے عظیم پیشروں کی شجاعت کے کارناموں سے اپنے جذبوں کو تحریک دینی ہے اور پاکستان کے پرچم کو ہمیشہ سر بلند رکھنا ہے۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ندیم رضا کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button