مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی مافیا مقبوضہ کشمیر کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر رہا ہے : محبوبہ مفتی

mehسرینگر 04اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ ہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی مافیا پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر مقبوضہ جموعلاقے کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔
ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ دودھ گنگا ندی میں ریت اور قیمتی پتھروں کی غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔کان کنی کا کام زیادہ تر ٹھیکیدار رات کے وقت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کان کنی کی اجازت صرف دو میٹر گہرائی تک ہے لیکن یہ ٹھیکدار پولیس اور دیگر محکموں کی ملی بھگت سے 20سے25میٹر تک کھدائی کرتے ہیںجو کہ نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایات کے واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان ٹھیکیداروں کوپولیس اور کان کنی کے محکمے کے اہلکاروں کا آشیر باد حاصل ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہاکہ کان کنی کی ان غیر قانونی سرگرمیوںکی وجہ سے آبپاشی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔غیر کشمیری بڑے ٹھیکیداروں کی شکل میں بھارتی مافیاکو کان کنی کے ٹھیکے دئے گئے ہیں جو جموں وکشمیر کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button