مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیرنے عیدالفطر کنٹرول لائن پر جوانوں، مہاجرین کے ساتھ گزاری

tanvir

مظفر آباد04مئی (کے ایم ایس)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے عیدالفطرچکوٹھی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر جوانوں اور مہاجرین کے ساتھ گزاری ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے جری افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جو وطن عزیز کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بھارت سے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور قربانیوں کایہ سفر بھارتی زیر تسلط کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرے۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے زمینی حقائق جاننے کے لئے وہاں ایک” فیکٹ فائنڈنگ ”مشن بھیجے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو پیغام دیا کہ بیس کیمپ کی حکومت، افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ خطے میں بھارتی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںروکنے کے لئے اپناکردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button