بھارت

نئی دلی:سپریم کورٹ نے پروفیسر سائی بابا کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کر دیا

نئی دلی16 اکتوبر (کے ایم ایس) دلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کی رہائی کے خلاف ریاست مہاراشٹر حکومت کی طرف سے داخل عرضی پر بھارتی سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے ممبئی ہائیکورٹ کی ناگپور بنچ کے14اکتوبر کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی سماعت آٹھ دسمبر کو ہو گی۔ ممبئی ہائیکورٹ کی ناگپور بنچ نے پرفیسر جی این سائی بابا کو ماﺅ نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ مبینہ تعلق کے معاملے میں بری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے اس مقدمے سے وابستہ دیگر پانچ افراد کو بھی بری کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے تھے ۔ پروفیسر جی این سائی باباناگپور سنٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button