ممبئی:بی جے پی رہنماﺅں کے گستاخانہ بیان کیخلاف مسلمانوں کی احتجاجی ریلی
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی قیادت میں مسلمانوں نے ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماﺅں نتیش رانے اور رام گیری مہاراج کے خلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی اور انکی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان ہندو تو ا رہنماﺅں نے چند روز قبل آنحضور ﷺ کی شان اقدس کے خلاف گستاخانہ بیان دیا تھا اور مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔ چھتر بینی سماجی نگرعلاقے سے ممبئی تک نکالی جانے والی ریلی میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔
بمبئی پولیس نے ریلی کے شرکاءکو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے شدید مزاحمت کی اور شہر کے داخلی مقام ملند ٹول پلازہ پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں تاہم بڑی تعداد میں شرکاءکی وجہ سے وہ ریلی کو روکنے میں ناکام رہی ۔ ریلی کے شرکاءنے گستاخانہ بیان میں ملوث بی جے پی رہنماﺅں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔