بھارت

بھارتی ریاست بہار میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

مظفر پور17اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں متعدد مسلم طالبات کو حجاب اتارنے سے انکار پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے قائم امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیاہے۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو پاکستان چلے جانے کیلئے بھی کہاگیا ۔
مظفر پور کے مہیلا کالج ایم ڈی ڈی ایم کالج کی مسلم طالبات نے کہاہے کہ جب وہ انٹرمیڈیٹ کے سینٹ اپ کا امتحان دینے کیلئے امتحانی مرکز گئیں تو وہاں موجود پروفیسر روی بھوشن نے انہیں حجاب اتار کرمرکز میں داخل ہونے کیلئے کہا تاہم انکے انکار کے بعد اس نے انہیں غدارقراردیتے ہوئے پاکستان چلے جانے کیلئے کہا۔پروفیسر کے امتیازی سلوک کے بعد مسلم طالبات نے کالج میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طالبات کے مطابق پروفیسر نے انہیں غدارقراردینے کے علاوہ پاکستان جانے کیلئے بھی کہا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی مٹھن پورہ تھانہ کی پولیس کالج پہنچ گئی ۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کا معاملہ شدت اختیار کرنے کے بعد بھارت بھر میں پھیل گیا ہے جبکہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ بھی اس سلسلے میں دائر عرضداشتوں پر کسی قسم کا فیصلہ سنانے سے قاصر رہا ہے ۔ عدالت عظمی نے 13اکتوبر کو حجاب پر پابندی کے بارے میں ایک منقسم فیصلہ سناتے ہوئے یہ معاملہ لارجر بنچ کو ریفر کر دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button