بھارت

بھارت:کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے 30افراد ہلاک،سوسے زائدزخمی

ممبئی: بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگڈر مچنے سے کم سے کم 30افراد ہلاک اورسوسے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرپریاگ راج میں جاری کمبھ میلے میں مونی اماوسیا، کا دن سب سے مقدس ماناجاتا ہے، جس روز کنگا اور جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ آج علی الصبح بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کم سے کم 30افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہو گئے۔ میلے میں اس سے قبل بھی بھگڈر مچنے کے خطرناک واقعات پیش آچکے ہیں۔ مقامی حکومتی عہدیدار آکنکشا رانا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم نے رکاوٹیں توڑکر آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔ دریا میں نہانے کے لیے بجانیوالے لوگوں نے اچانک دھکا دینا شروع کردیا جس سے بہت سے لوگ کچلے گئے اور دم گھٹنے کے باعث متعدد بے ہو ش ہو گئے۔جائے وقوعہ کے ویڈیوز اور تصاویر میںدریا کے گھاٹ پر ایک افراتفری کا عالم تھا، لوگوں کا سامان، کپڑے، جوتے، کمبل اور بیگ چاروں طرف بکھرے پڑے تھے، جس کے بیچ لوگوں کی لاشیں پڑی تھیں۔مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں زخمیوں کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
واضح رہے 1954میں ایک ہی دن کمبھ میلے کے دوران 400 سے زیادہ افراد کچل کر یا ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔
کانگریس کے رہنما پون کھیڑااورسماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سمیت حزب اختلاف کے رہنمائوں نے کمبھ میلے میں بھگڈر مچنے کے واقعے کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے آئندہ میلے کا انتظام کسی اور موثر منتظم کو سونپے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button