بھارت

اتر پردیش : مسلمان شخص کو تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

لکھنو05 جون (کے ایم ایس) بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 22 سالہ مسلم نوجوان کو تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے شہر بریلی کے ایک تھانے میں چار بھارتی پولیس کانسٹیبلوں اور دو نامعلوم افراد نے مسلم نوجوان کے مقعد میں چھڑی ڈالنے کے بعد اسے بجلی کے جھٹکے دیے۔پولیس نے اسے گائے ذبح کرنے کے نام نہاد الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ایک بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں جانوروں کو مسلمانوں سے زیادہ حقوق حاصل ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر ستیہ پال کی قیادت میں پولیس والوں نے میرے بیٹے کے مقعد کے اندر چھڑی ڈالی اور اسے بار بار بجلی کے جھٹکے دیے۔
ایس پی پروین سنگھ چوہان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف الزامات درست پائے گئے۔بہیمانہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان ایک ہسپتال میں داخل ہے اور اسے بار بار دورے پڑ رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button