بھارت

مالدیپ کا بھارت سے جزیرہ نما سے اپنے فوجی واپس بلانے کا مطالبہ

Maldives asks India to withdraw its military personnel from archipelago

مالے:مالدیپ کے صدر محمد معزو نے بھارت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جزیرہ نما میں موجود اپنے فوجی اہلکاروں کو واپس بلائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مالدیپ کے صدر نے مالے میں بھارتی وزیر برائے ارتھ سائنسز کرین رجیجو سے ملاقات کے دوران بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی سرزمین پر موجود بھارتی فوجیوں کو واپس بلائے۔بھارت کا دعویٰ ہے کہ مالدیپ میں اس کے ایک ڈورنیئر طیارے کے علاوہ دو دھرو ایڈوانس ہلکے ہیلی کاپٹر چلانے کے لیے چند فوجی اہلکار ہیں۔محمد معزومالدیپ میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے اپنے قبل از انتخابات وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب میں بھارت نواز رہنماابراہیم صالح کو شکست دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button