بھارت

صحافتی تنظیموں کی طرف سے کشمیری صحافیوں کودرپیش مشکلات بارے سیمینار کا انعقاد

نئی دلی 17اکتوبر(کے ایم ایس)
انڈین فیڈریشن فار جرنلسٹس اور انڈین جرنلسٹس یونین کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں دنیا بھر کے صحافیوں کو متحد کرنے کے لیے ایک ویب سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
سینئر صحافی امتیاز بزازنے جو انڈین فیڈریشن فار جرنلسٹس اور جموں و کشمیر میں انڈین جرنلسٹس یونین کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں، سیمینار کااہتمام کیاتھا۔ سیمینار میں مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کواپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں درپیش مشکلات پر غور کیاگیا۔ امتیاز بزاز نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ممبر شپ مہم شروع کر دی ہے اور امید ہے کہ وہ اس کوشش میں کامیاب ہوں گے۔سیمینار کا مقصد موجودہ مشکل صورتحال اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے متحد کرنا تھا ۔انہوں نے کہا، انڈین فیڈریشن فار جرنلسٹس اور انڈین جرنلسٹس یونین نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے بھارت میں صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے .

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button