بھارت

امریکی روزنامے نیو یارک ٹائمز نے مودی حکومت کے ترقی کے دعوئوں کو بے نقاب کردیا

download (14)نیویارک:
امریکی روزنامے نیو یارک ٹائمز نے مودی حکومت کے ترقی کے دعوئوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان شہری شدید عدم مساوات، بیروزگاری، صحت عامہ کی ابتر صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں سے دوچار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیو یارک ٹائمز18 اپریل 2024 کو شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کیاگیاہے۔آرٹیکل میں کہاگیاہے کہ مودی کا ہندوستان بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔نریندرمودی ملک کوانتہا پسند ہندوستان میں تبدیل کر کے بحرانوں کو حل نہیں کرسکتے۔آرٹیکل کے مطابق رواں سال جنوری میں ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے افتتاح کا جشن منایا گیا۔نئی عمارت کے کنول کے پھول کا ڈیزائن ہندوتوا بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب تمام شاہراہوں کے نام تبدیل کرکے ہندو کے ناموں پر رکھے جارہے ہیں ۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق بھارتی میڈیا بالکل بھی آزاد یا غیر جانبدار نہیں ہے بلکہ بالی ووڈ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی ہندوتوا پالیسی پر عمل پیر اہیں ۔ شعبہ تعلیم میں، سرکاری اداروں کو مودی سرکار کے جاہل کارکنان چلاتے ہیں۔آرٹیکل میں مزیدکہاگیاہے کہ مودی کے چمکدار رام مندر کے پیچھے انتہا پسند اور پر تشدد ہندوئوں کی کاروائیاں اور پسماندہ اقلیتوں پر ظلم و جبر کی داستان لاکھ کوششوں کے باوجود بھی چھپائی نہیں جاسکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button