مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے زیر کنٹرول ایس آئی اے کامقبوضہ جموں وکشمیرمیں سوشل میڈیا صارف کے گھر پرچھاپہ

سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںدہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج ضلع بڈگام میں ایک سوشل میڈیا صارف کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ایس آئی اے نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ضلع کے علاقے ماگام میں ایک سوشل میڈیا صارف کے گھرپر چھاپہ ماراگیا۔ایس آئی اے نے سوشل میڈیا کے صارف پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں مواد شائع کرنے کا الزام لگایاہیس۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button