گجرات: گاندھی کے قاتل گوڈسے کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر دلت رہنما گرفتار

احمد آباد 21 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات میں ممتاز دلت رہنما اور کانگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی کوموہن داس کرم چند گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میوانی کوآسام پولیس نے ریاست کے قصبے پالن پور سے گرفتار کیا جسکے بعد انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے آسام لے جایا گیا۔ جگنیش میوانی کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا۔میوانی کےخلاف کچھ دن پہلے ایک ٹویٹ پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی جو ناتھورام گوڈسے کے بارے میں تھا۔گجرات کانگریس کے صدر جگدیش ٹھاکر اور دیگر کانگریسی رہنما ان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچ گئے اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: