مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں: بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا
سرینگر30 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع شوپیاںسے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
عادل غنی دار نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے موہند پورہ سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے اسے ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیا ہے۔