مودی حکومت نے دفعہ370کی معطلی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں دلائل دینے پر لیکچرار کو معطل کر دیا
سرینگر 26اگست (کے ایم ایس)نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے دفعہ 370کی منسوخی کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ میں چلنے والی سماعت کے سلسلے میں عدالت عظمی میں پیش ہونے اور منسوخی کے خلاف دلائل دینے پر ایک کشمیری لیکچرار کو معطل کر دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جواہر نگر سری نگر میں پولیٹیکل سائنس کے سینئر لیکچرار ظہور احمد بٹ کو قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کر دیا۔
محکمے کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران لیکچرار ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کے دفتر کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔
انتظامیہ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جموں کے سکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر Subah Mehta معطل لیکچرار ظہور بٹ کے طرز عمل پر گہری نگانہ رکھیں۔
ظہور احمد بٹ کے پاس قانون کی ڈگری بھی ہے ۔ انہوںنے بدھ کے روز بھارتی سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہو کر مودی حکومت کے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف دلائل دیے تھے۔