مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس کے ممتاز کشمیری تاجرخاندان کے کاروباری مراکز پر چھاپے

سرینگر16 نومبر (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوج بنانے کی مہم جاری ہے اور بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس کے انویسٹی گیشن ونگ نے سرینگر میں ایک ممتاز کشمیری تاجرخاندان کے کاروباری مراکز پر چھاپے مارے ہیں۔
محکمہ کی متعدد ٹیموں نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ سرینگرسے تعلق رکھنے والے خاندان کے پندرہ سے زائد کاروباری مراکز اور رہائشی عمارتوں پر چھاپے مارے ہیں۔خاندان کی زیر ملکیت گلمرگ میں فائیو سٹار لگژری ریزورٹ ، سرینگر میں ایک سیمنٹ فیکٹری اور پامپور میں دودھ کے پلانٹ جومقبوضہ کشمیر کا سب سے بڑے پرائیویٹ پلانٹ ہے میں چھاپے مارے گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button