مقبوضہ جموں و کشمیر

اشرف صحرائی کو ان کے تیسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

Sehrai Sbسرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی شہید کو آج ان کے تیسرے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی 5مئی 2021کو جموں میں بھارتی پولیس کی حراست کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اشرف صحرائی کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوران حراست ان کی شہادت کے ذمہ دار لوگوں کو ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایاگیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اشرف صحرائی کے حراستی قتل کی براہ راست ذمہ دار بھارتی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما کی المناک موت کا سبب بننے والے اصل حقائق کا پتہ لگانے کے لیے اس واقعے کی شفاف تحقیقات ضروری ہے۔عبدالرشید منہاس نے کہا کہ حریت قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مقدس مشن کو پوراکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اشرف صحرائی جدوجہد آزادی میں اپنی قربانیوں کے باعث کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی نے بھی مئی 2020میں بھارتی قبضے کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور محمد اشرف صحرائی کے خاندان کی قربانیاں تاریخ کشمیرمیں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ محمد اشرف صحرائی کی دوران حراست شہادت کی براہ راست ذمہ دار مودی حکومت ہے اور کشمیری عوام پرعزم ہیں کہ ان قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد یوسف نقاش، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی اور قاضی عمران نے اپنے بیانات میں محمداشرف صحرائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری شہدا ء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button