مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 22نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے بے گناہ کشمیری نوجوان کو ضلع کے علاقے ارنیا میںشہید کیا۔بی ایس ایف اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شبہ میںنوجوان کو رکنے کا کہاگیاتاہم اس نے کوئی توجہ نہ دی جس پر اسے گولی مار دی گئی ۔ بی ایس ایف ترجمان نے تاہم اعتراف کیا ہے کہ نوجوان کے قبضے سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button