مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پاکستان کے پرچم ، فیلڈ مارشل کی تصویر والے پوسٹر چسپاں

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصویر والے والے پوسٹرچسپاںکیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹر مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبوں ، ستوں اور دیواروں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔
پوسٹروں میں لکھا ہے ”دنیا انصاف کو یقینی بنائے، کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے اور انہیں اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلوائے“۔
پوسٹر فیس بک اور ایکس سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button