مقبوضہ جموں و کشمیر

سکھ وفد کی نریندر مودی سے ملاقات، کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے پرزور

نئی دہلی 14 نومبر (کے ایم ایس)سکھوں کے ایک وفد نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے اور ان پر پاکستان میں کرتارپور صاحب گوردوارہ کی یاترا کو یقینی بنانے کے لیے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب، دہلی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماو ں کے گیارہ رکنی وفد نے آج (اتوار) وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سکھوں کی کرتار پورہ یاترا کومارچ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔سکھ رہنماوں نے 19 نومبر کوگرو نانک دیو کے یوم پیدائش سے پہلے پہلے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button