مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفر آباد :سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 10اکتوبر کو ریلی نکالی جائیگی

مظفرآباد 05 اکتوبر (کے ایم ایس)
پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے کہا ہے کے بابائے حریت شہید سید علی گیلانی کی اسلام اور جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 10اکتوبر بروز اتوار کو مظفر آباد میں برہان وانی چوک سے ایک ریلی نکالی جائے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیراحمدغزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ سید علی گیلانی مقبوضہ جموں وکشمیر کی عظیم انقلابی شخصیت تھے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے مقبوضہ ریاست کی آزادی کے انکے ادھورے مشن کو ہر صورت جاری رکھاجائے گا۔ انہوں نے ریلی کا مقصد بابائے حریت شہید کو کشمیری عوام کی طرف سے انکی عظیم، انتھک اور انمٹ جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرنا اوران کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔عزیر غزالی نے کہاکہ بابائے حریت نے اپنی پوری زندگی بھارت کے فوجی تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے وقف کررکھی تھی ۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے کئی برس تک جیلوںمیں نظربند رکھا گیا اور آخری سانس تک وہ کئی برستک گھر میں نظربند رہے لیکن انہوںنے بھارت کے ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ بابائے حریت کومملکت پاکستان کے ساتھ والہانہ اور مخلصانہ محبت تھی ۔ انھوں نے زندگی کی آخری سانس تک کشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھی۔ عزیر احمد غزالی نے آزاد خطے کے عوام سے اپیل کی کے وہ 10اکتوبر کو قائد انقلاب سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button