مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : نیشنل کانفرنس نے حد بندی کمیشن کو اپنے اعتراضات جمع کرائے
سرینگر05 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، نیشنل کانفرنس (این سی) نے حد بندی کمیشن کے مسودے پر 18 صفحات پر مشتمل اعتراضات جمع کرائے ہیںجو مودی حکومت کی طرف سے علاقے میں اسمبلی حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی کے ایسوسی ایٹ ارکان نے اعتراضات میں اپنے پہلے بیان کردہ موقف پر زور دیا کہ حد بندی کی پوری مشق قانون کے مطابق نہیں ہے یہاں تک کہ انتخابی حدودکے از سر نو تعین میں رہنما اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور کمیشن کے پانچ ایسوسی ایٹ ارکان میں سے ایک حسنین مسعودی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمار انہی نکات پر زور ہے جو ہم گزشتہ ایک برس ے پیش کر رہے ہیں۔