مقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی سے سرینگر جانے والی فلائٹ پش بیک کے دوران کھمبے سے ٹکرا گئی
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی ایئرپورٹ پر پیر کومسافروں سے بھری سرینگر جانیوالی پرواز پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔تاہم کوئی بڑاحادثہ پیش نہیں آاور تمام مسافر محفوظ رہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح 9بجکر26 منٹ پر پراسپائس جیٹ کی فلائٹ کو پیش آیا جو دلی سے مسافروں کو لے کر سرینگر جا رہی تھی۔ طیارہ مسافر ٹرمینل سے رن وے کی طرف جاتے ہوئے پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکرایا۔اس دوران طیارے میں مسافر بھی موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے ۔