مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں ہندو انتہا پسند عیسائیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں: نیویارک ٹائمز

WWWWنیویارک 25 دسمبر (کے ایم ایس) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مسیحی برادری پر ہولناک مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نیویارک ٹائمز کے انکشافات میں کہاگیا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اورانہیں عبادت کرنے سے روک رہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عیسائیوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کی وجہ ہندو انتہا پسند سوچ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیںاور ہندو انتہا پسند بھارت میں عیسائیوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ایک عیسائی کسان نے ہندو انتہا پسندوں کے بارے میں کہاکہ وہ ہمیں معاشرے سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ عیسائیوں پر بڑھتے ہوئے حملے بھارت میں ایک وسیع تر تبدیلی کا حصہ ہیں جس میں اقلیتیں خود کوغیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔نیو یارک ٹائمز کے انکشافات میں مزید کہا گیا ہے کہ عیسائی دشمن انتہاپسند گاﺅں میں گھس کرگرجا گھروں پر دھاوا بول رہے ہیں، عیسائی لٹریچر کو جلا رہے ہیں، اسکولوں اور عبادت گزاروں پر حملہ کر رہے ہیں۔سرکاری دستاویزات اور درجنوں انٹرویوز میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس اور بھارت کی حکمران جماعت مختلف طریقوں سے حملہ آوروںکی مدد کر رہے ہیں۔ مذہبی آزادی کے لیے آئینی تحفظ کے باوجود ایک کے بعد دوسرے گرجا گھر میںعبادت کا عمل خطرناک بنتاجارہا ہے اور عیسائی موت کے خوف سے اپنی شناخت چھپا کر خود کو ہندو کے طور پرظاہر کررہے ہیں۔ انتہا پسند ہندو وکلا ءنے عیسائیوں کے زیر اہتمام چلنے والی فلاحی تنظیم کو بند کرانے کے لئے بار بار شکایات درج کرائیں اور مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے انتہا پسندبھارتی وزیراعظم نریندر مودی عیسائیوں کی نسل کشی پربھی خاموش ہیں۔اخبار نے کہا کہ عالمی برادری کو اقلیتوں کے خلاف مظالم پر بھارتی وزیراعظم کی خاموشی پر شدید تحفظات ہیں۔ ہندو انتہا پسند مودی بھارت کو قوم پرست ملک بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button