انسانی حقوق

شبیر شاہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

0نئی دلی 25نومبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور جعلی مقابلوں کے دوران بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل روز کا معمول بن گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک مقتل میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کوبھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کی پالیسی کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ہرگز کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر ی بھارتی تسلط سے آزاد ی حاصل کر لیں گے ۔شبیر شاہ نے بھارتی فوجی افسر کے دھمکی آمیز بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت تاریخ سے سبق حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ اس حقیقت کی شاہد ہے کہ جارحیت اور دشمنی حتی کہ 1947سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگوں کے ذریعے بھی تنازعہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔ حریت رہنماء نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کا قیام قوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق کو تسلیم کرناچاہیے کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کو نظرانداز کرنے سے خطے میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کو قتل، گرفتار، عمر بھر کیلئے معذوراورنابیناکرنے سے تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔شبیر شاہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں 9لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت اور عزم کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یا تنازعہ کے تمام فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیردنیا کا واحد علاقہ ہے جہاں لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیا جا رہا ہے اور گزشتہ 75 برس کے دوران بھارتی فورسز کے ہاتھوں 5لاکھ سے زائد افرادکو قتل اور اربوں روپے مالیت کی املاک کو تباہ کیا گیاہے۔ شبیر شاہ نے کہا کہ بھارتی قیادت کو عزم اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہروکی طرف سے کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button