انسانی حقوقمقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے، کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس

APHC (1)سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسکا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اسے ایک بامعنی مذاکراتی عمل ہی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں ، گھروں پر چھاپوں ، بے گناہ لوگوں کے قتل اور گرفتار ی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت روکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہے ، خطے کے ہر شہر ، قصبے اور گاﺅں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور قابض بھارتی فورسز اہلکار روز نہتے اور بے گناہ لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہیں ۔حریت قیادت نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں بے انتہا سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادںکے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button