انسانی حقوق

التجا مفتی کی اپنی والدہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت

Iltija Mufti addresses a press conference on the FIR filed against Mehbooba Mufti

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے اپنی والدہ اور پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا مفتی نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انتظامیہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ان کی پارٹی کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھکنے والے نہیں، ہم سچ بولنے اور خطے میں جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
التجا نے کہا کہ پولیس نے جنوبی کشمیر میں ووٹنگ شروع ہونے سے قبل سینکڑوں پارٹی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کو بلاجواز طور پر حراست میں لیا تھا۔ التجا نے کہا کہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں دہشت پیدا کرنا چاہتی ہے۔
قبل ازیں بھارتی پولیس نے پارٹی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پر محبوبہ مفتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button