مقبوضہ جموں و کشمیر

5اگست2019کے بعد 76حریت رہنما گرفتار کیے گئے، بھارتی حکومت

 

سرینگر06اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ 5اگست2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد 76حریت رہنما گرفتار کیے گئے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امور داخلہ کی بھارتی وزارت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کل گرفتار کیے گئے 76رہنماﺅں میں سے70کو 2019میں اگست کے بعد جبکہ 6کو 2020میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ 2018میں 58حریت رہنما گرفتار کیے گئے۔ بھارتی وزارت برائے امور داخلہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حریت رہنماﺅں کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جبکہ انکے 82بند بنک اکاﺅنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button