مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :جو لوگ ہندی زبان نہیں بولتے وہ بھارت چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں:یوپی وزیر

NISHAD

 

لکھنو30 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک وزیر سنجے نشاد نے کہا ہے کہ جو لوگ ہندی زبان نہیں بولتے وہ بھارت چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیںاور جو لوگ ہندی سے محبت نہیں کرتے انہیں غیر ملکی یا غیر ملکی طاقتوں سے منسلک تصور کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ سنجے نشا د نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ بھارت میں رہنا چاہتے ہیں انہیں ہندی سے محبت کرنی چاہئے۔ اگر آپ ہندی سے محبت نہیں کرتے تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ غیر ملکی ہیں یا غیر ملکی طاقتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا آئین کہتا ہے کہ ہندوستان”ہندوستان”ہے جس کا مطلب ہندی بولنے والوں کے لیے جگہ ہے۔ ہندوستان ان لوگوں کی جگہ نہیں ہے جو ہندی نہیں بولتے۔ انہیں یہ ملک چھوڑ کر کہیں اور چلے جانا چاہیے ۔سنجے نشاد” نربل انڈین شوشیت ہمارا عام دل” کے بانی ہیں، جسے عام طور پر نشاد پارٹی کہا جاتا ہے۔ وہ بی جے پی کے حلیف ہیں۔اگرچہ یہ ایک طے شدہ مسئلہ ہے کہ ہندی بھارت کی قومی زبان نہیں ہے بلکہ ایک سرکاری زبان ہے جسے حکومتیں استعمال کرسکتی ہیں۔ سیاست دان اکثر دوسری بھارتی زبانوں پر اس زبان کی برتری کے حق میںدلائل دیتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاتھا کہ مختلف زبانیں بولنے والے شہریوں کوایک دوسرے سے بات چیت کرتے وقت بھارت کی زبان استعمال کرنی چاہیے جس سے ان کا مطلب ہندی زبان تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button