آزاد کشمیراو آئی سی

آزاد جموں و کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور او آئی سی کے سربراہ کا مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

oic gs ajk presiمظفرآباد11 دسمبر (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ نے آج (اتوار) دارلحکومت مظفر آباد میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تینوں رہنماﺅں نے دیرینہ تنازعہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہی کے بعد کشمیری عوام کے لیے اپنے گہرے جذبات کا اظہار کیا اور کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی مکمل حمایت کا عہد کیا۔ملاقات کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے صدر کی طرف سے او آئی سی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button