آزاد کشمیر

آزادجموں وکشمیر میں یتیم بچوں کے سکول نے یو اے ای کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

AJK Kids

دبئی: آزادجموں و کشمیر میں کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ نے 2024کے لیے متحدہ عرب امارات کا عالمی ایوارڈ زاید سسٹین ایبیلیٹی پرائز اپنے نام کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس کی طالبات نے دبئی میں کوپ 28کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے زاید سسٹین ایبیلٹی پرائز وصول کیا۔یہ انعام جنوبی ایشیا میں بہترین عالمی ہائی سکول کے زمرے میں کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس میرپور کو ان کے کلائمیٹ ایکشن منصوبے کے تحت پانی کے استعمال پر پائیدار حکمت عملی اپنانے اور مثبت زرعی سرگرمیوں کے اجراء پر دیا گیا۔سکول کی طالبات نے یہ انعام دبئی میں جاری کوپ 28کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے وصول کیا۔ اس موقعے پر ادارے کے چیئرمین چوہدری محمد اختر بھی موجود تھے۔زاید سسٹین ایبلٹی پرائز کے فاتحین کے اعلان کے بعد کورٹ نے اپنی پریس ریلیز میں اس انعام کو ادارے کی 18سالہ منفرد خدمات کا اعتراف قرار دیا۔یہ انعام متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا عالمی ایوارڈ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، غیر منافع بخش تنظیموں اور عالمی ہائی سکولوں کو پائیدارمنصوبے پیش کرنے پر بطور اعتراف دیا جاتا ہے۔اس انعام کے ہر زمرے میں فاتح قرار پانے والے اداروں کو چھ لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جاتی ہے، جو وہ اپنے مجوزہ منصوبوں پر خرچ کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کرتے ہیں۔اس پرائز کا آغاز 2008میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی معاونت اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button