بھارت
چھتیس گڑھ:بھارتی فوجیوں نے خاتون سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا
بیجاپور 25 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے ایک خاتون سمیت دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ایک خاتون اور ایک مرد کو ریاست کے ضلع بیجاپور میں الگ ریاست کا مطالبہ کرنے والے نکسلیوں کے خلاف آپریشن کے دوران قتل کیا۔
پولیس نے کارروائی میں تین خواتین کو نکسلائیٹس کیلئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ہلاک کی جانے والی خاتون کی شناخت 41سالہ کنتھی لنگوا عرف انیتھا کے طو ر پر ہوئی ہے۔