بھارت

تریپورہ:ایک شخص نے سترہ سالہ قبائلی لڑکی کو آبروریزی کا نشانہ بنایا

اگر تلہ15مئی( کے ایم ایس) بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع گومتی میں ایک شخص نے 17 سالہ قبائلی لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نابالغ لڑکی جمعہ کی شام چندی باڑی مندر میں گاوں کے میلے میں شرکت کے لیے امرپور آئی تھی۔اس شخص نے لڑکی کو اپنی گاڑی میں گھر واپس چھوڑنے کی پیشکش کی تاہم وہ لڑکی کو امرپور سب ڈویڑن کے ایک دور افتادہ علاقے چیلاگنگ کے قریب ایک جنگل میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button