مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری میں احتجاجی مظاہرے ،مودی حکومت کے خلاف نعرہ بازی

جموں02جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
اتوار کی شام ضلع کے علاقے ڈنگری میں متعدد مکانات پر فائرنگ کے بعد چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔آج راجوری قصبے میںمکمل ہڑتال ہے جبکہ لوگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ ڈنگری چوک پر جمع ہوئے اور سڑکیں بند کردیں۔مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکام لوگوں کی جانوں کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا اور پولیس رات 8.30بجے جائے وقوعہ پر پہنچی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button