مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن :بھارتی پولیس نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
جموں 13 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع رام بم سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے محمد عباس اور عبدالمجید نامی نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گول سے گرفتار کیا۔
پولیس گرفتار نوجوان کو رام بن ضلع میں پولیس چوکی کے باہر ہونے والے دھماکے میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 2 اگست کو نامعلوم افراد کی طرف سے ضلع کے علاقے گول کے ایک گاﺅںمیںپولیس چوکی پر دھماکہ خیز مواد پھینکنے کے بعد دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے تھے۔