مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے


جموں 13اپریل(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں خطے کے مختلف علاقوںمیں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر جموں شہرکے مختلف علاقوں میںشہریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نے بی جے پی اورمحکمہ بجلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسمارٹ میٹر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ادھرضلع ادھم پور کے علاقے لینڈر میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے طلبا ء اور مقامی لوگوں نے اسکول میں تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں لیکچرار اور اساتذہ کی زیادہ تر آسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ہائر سیکنڈری سکول کو مبینہ طور پر صرف تین لیکچرار چلا رہے ہیں جبکہ لیکچرار اور اساتذہ کی 13آسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں۔ اسکول میں تقریبا 636طلباء ہیں اور ان میں سے زیادہ ترغربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سکول میں تدریسی عملے کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ جب سے اسکول کو ہائیر سیکنڈری اسکول کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے تب سے کبھی مناسب تدریسی عملہ فراہم نہیں کیا گیا۔
دریں اثناء ضلع ڈوڈہ کے علاقے ڈیسا کے رہائشیوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈیسا میں مناسب تعداد میں اساتذہ کی تعیناتی میں ناکامی پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کی مذمت کی۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ منان گائوں میں واقع اسکول میں 560طلباء کے لیے صرف دو اساتذہ موجودہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button