مقبوضہ جموں و کشمیر

فلسطین اور کشمیر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دنیا سے مداخلت کی اپیل

kashmir_palestine_image

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت پسند تنظیموں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ئوں مسرور عباس، غلام محمد خان سوپوری، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، مولانا مصعب ندوی، پروفیسر زبیری اور عمر مغل نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی طرح فلسطین میں بھی مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے،مساجد کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور معصوم لوگوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی طرح بھارت نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جارح بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے۔اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ متنازعہ علاقوں میں فوجی جارحیت اور بنیادی حقوق سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی محرومی کو دیکھتے ہوئے عالمی امن اور خوشحالی کے لیے ان مسائل کو حل کرنا ناگزیرہے۔حریت رہنمائوں نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی اور اسرائیلی دہشت گردی کا شکار کشمیری اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button