مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: تین شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوج کے کیپٹن کی ضمانت مسترد

چندی گڑھ 04 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی فوج کے ایک ٹریبونل نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تین بے گناہ شہریوںکے قتل کے جرم میںکورٹ مارشل کا سامنا کرنے وا لے ایک کیپٹن کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیپٹن بھوپندر کی قیادت میں بھارتی فوج کی ایک ٹیم نے ترقی اور انعامی رقم کے حصول کیلئے جموں خطے کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں پچیس سالہ ابرار احمد ، سولہ سالہ محمد ابرار اور بیس سالہ امتیاز احمد کو 18 جولائی 2020 کو ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں ایک فرضی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قرار دیا تھا۔ شہدا ء کے لواحقین کے شدید احتجاج کے بعد تینوں شہداءکی ڈی این اے ٹیسٹنگ کرائی گئی تھی جس سے فوج کا دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا۔

کیپٹن بھوپندر جسے اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے پہلے 15 دنوں کے لیے عارضی ضمانت دی گئی تھی نے اب عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی تاہم ٹریبونل نے یہ درخوست مسترد کر دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button