مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد11مارچ(کے ایم ایس )
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا، نئی دہلی کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے آج پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔اس سے پہلے ماضی میں بھی 26فروری کو بھارت نے جارحیت کی تھی اور پاکستان نے اسے مناسب اور بروقت جواب دیاتھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس حرکت کو بھارت کی تکنیکی ناکامی کہیں، جارحیت کہیں یا بدنیتی ۔پاکستان نے 2019 میں بھی مدبرانہ ردعمل دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی حرکت تشویشناک ہے اورعالمی برادری کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے اس حرکت سے معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے ایوی ایشن اتھارٹیز کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔سعودی اورقطرائرلائننز کے جہاز اور پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں نشانہ بن سکتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مستقل ارکان کے نمائندوں کو وزارت خارجہ میں مدعو کر کے، انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی اورہندوستان کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ہندوستان کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جارحیت کے قائل نہیں ہیں لیکن دفاع ہم نے کل بھی کیا تھا اور آئندہ بھی کریں گے۔ ابھینندن کی چائے ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی اورلگتا ہے بھارت کو پھر سے طلب ہو رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اوراسے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔بھارت نے 26 فروری2019 کو جارحیت کی، حقائق سب کے سامنے آ گئے، لیکن دنیا مصلحتا خاموش رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے ٹھوس ثبوت ایک ڈوزیر کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے رکھے۔ہم نے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جارحیت کے حامی نہیں، ہم ہندوستان سمیت اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن ہندوستان کا رویہ تو دیکھیں؟انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبروکا سلسلہ عروج پر ہے، سمندری و فضائی حدود کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان کا رویہ ہمیشہ مصالحانہ اور مدبرانہ رہا لیکن دفاع ہمارا حق ہے اور دفاع کیلئے پوری قوم تیار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button