مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کی تلاشی کی کارروائیاں ، بیسیوں افراد گرفتار

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرکے بیسیوں کشمیریوںکو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے راجوری اور ادھمپور اضلاع کے علاقوں تھنہ منڈی، درہل، کالاکوٹ، منجاکوٹ، بسنت گڑھ، رائے چک، کدواہ، پونارا، لودھرا اور سانگ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔ چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار کی گئی اور متعدد دستاویزات کو قبضے میں لے لیاگیا۔ فوجیوں نے کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، اسلام آباد، شوپیاں، پلوامہ اور کولگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں رہائشیوں سے پوچھ گچھ اور تفتیش کا سلسلہ شروع کردیاہے۔
ادھربھارتی پولیس نے اضافی چوکیاں قائم کرکے سرینگر کے داخلی مقامات پر تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ پیراملٹری سی آر پی ایف کے اہلکار بٹہ مالو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ بھارتی پولیس اور ایجنسیاں وادی کے مختلف قصبوں میں لوگوں کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران، بھارتی فورسز نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کم سے کم 30 افراد کو گرفتار کر کے انہیں وادی کشمیر سے باہر جیلوں میں منتقل کر دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button