مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا حسن کی افغانستان میں بم دھماکے کی شدیدمذمت

 

aga

سرینگر 09 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے صوبے قندوز کی ایک مسجدمیں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آغا حسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دھماکے میں جان بحق ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا ءکے بعد جنگ سے تباہ حال ملک میں کئی قوتوں کے درمیان ایک نئی سیاسی رسہ کشی کا آغا ز ہو چکا ہے اور مایوس قوتیں وہاں دہشت گردوں کو منظم و متحرک کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی نئی حکومت ان سانحات کا سخت نوٹس لے گی اور مذہبی اور مسلکی اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button