مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :میرواعظ کا سماجی کارکن گوہر احمد صوفی کی وفات پر اظہار رنج وغم

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سری نگر میں سماجی کارکن گوہر احمد صوفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ سوگوار خاندان سے تعزیت کے لیے آج مرحوم کے گھر گئے ۔میرواعظ نے اس موقع پر کہا کہ گوہر صوفی ایک انتہائی ہمدرد اور مخلص انسان تھے جو ضرورت مند لوگوں کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ میرواعظ نے کہا کہ مرحوم کا میر واعظ خاندان کے ساتھ ایک مضبوط تعلق اور تاریخی جامع مسجد سری نگر کے کے ساتھ گہرا روحانی لگائو تھا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔KMS-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button