مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: یکم اگست سے ”ہماری ریاست ، ہمارا حق ”مہم شروع کی جائیگی، طارق حمید قرہ

جموں:کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ نے پورے مقبوضہ علاقے میں ”ہماری ریاست، ہمارا حق ” مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،جو کشمیریوں کی منفرد شناخت اور سالمیت کی بحالی کی اسکی کوششوں کاحصہ ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست کو ہماری ریاست، ہمارا حق مہم پورے مقبوضہ علاقے میں شروع کی جائیگی ۔یہ تحریک کانگریس رواں سال کے آغاز سے جاری رکھے ہوئے ہے۔طارق حمید نے کہاکہ اس مہم کے تحت ہر اسٹیک ہولڈر،تجارتی تنظیم ، ٹرانسپورٹ یونین، چیمبر آف کامرس، مارکیٹ ایسوسی ایشن اوردیگر شعبوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور اپناپیغام عوام تک پہنچانے کیلئے متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button